محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ - 23- 01- 2025 - Alag Digital News

Thursday, January 23, 2025

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ - 23- 01- 2025

Latest Report of Meteorological Department - 23- 01- 2025

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات06 ، خیبر پختونحوا: دروش 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ، گوپس منفی 08،استور ، کالام منفی07، اسکردومنفی 05، مالم جبہ، کوئٹہ، قلات، پارہ چنار منفی03 راولاکوٹ میں منفی 02 اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

No comments:

Post a Comment

Translate