مارچ -25 - 2025 لیاقت علی خان اسکول اینڈ کالج ۔بامقام گلشن کنیز فاطمہ سرجانی ٹاؤن۔یونیک پیلس میں پانچویں سالانہ بچوں کے رزلٹ کے ایوارڈ اور افطار کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب امتیاز خان۔ خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ روزینہ امتیاز۔میڈیا سیل کے انچارج جناب سہیل جاوید اور جناب وجاہت شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پہ بچوں کے والدین اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔اور پرتپاک افطار کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پہ نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب امتیاز خان نے لیاقت علی خان اسکول اینڈ کالج کی مختلف علاقوں میں شاخیں کھولنے کا عزم ظاہر کیا۔اس باوقار تقریب کو منعقد کرنے پر لیاقت علی خان اسکول اینڈ کالج کے بانی انجینئر فہاد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment